زہریلی شراب پینے سے اترپردیش-اتراکھنڈ میں 38 لوگوں کی موت

0
0

ےو اےن اےن
نئی دہلی// گزشتہ 2 دنوں میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے اترپردیش اور اتراکھنڈ میں 38 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ موت کے یہ معاملے اتر پردیش کے سہارن پور، کشی نگراور اتراکھنڈ کے ہری دوار میں سامنے آئے۔ہری دوار ضلع کے ایک گاو¿ں میں زہریلی شراب پینے سے 12 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہری دوار کے بھگوان پور کے بالوپور گاو¿ں میں تیرہویں کے ایک بھوج کے دوران یہ حادثہ ہوا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق؛ ہری دوار کے ڈی ایم دیپک راوت نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو 8 لوگوں کے مرنے کی اطلاع ملی ہے۔ وہ خود جائے واردات پر روانہ ہو رہے ہیں۔ یوپی حکومت نے مرنے والوں کے رشتہ داروں کو 2-2 لاکھ روپے اور شدیدطور پر بیمار لوگوں کو 50 ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شراب کی یہ کھیپ اتراکھنڈ سے سہارن پور لائی گئی تھی۔اتر پردیش حکومت کی طرف سے غیر قانونی شراب پر سختی کے بڑے دعووں کے بیچ سلسلے وار موتیں ہونے سے ہنگامہ مچ گیا ہے اور انتظامیہ پر بڑے سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، 26 لوگوں کی موت یو پی میں اور 12 لوگوں کی موت اتراکھنڈ میں ہوئی ہے۔ سہارن پور میں 16 جبکہ کشی نگر میں تقریباً 1 درجن لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا