بلاک لسانہ میں محکمہ PDD کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے دی مبارک باد

0
0

سرفرازقادری
پونچھ؍؍ پونچھ بلاک لسانہ میں محکمہ بجلی کی شاندار کارکردگی پر بجلی نظام کو پھر سے بحال کرنے پر عوام نے مبارک باد پیش کی۔محکمہ بجلی کے ملازمین کی جدوجہد کی بنا پر بجلی کافی شہروں کے ساتھ ساتھ کافی علاقے گاوں پنچایتوں میں بحال ہوئی۔خاص کر مبارک باد کے لائق ہیں بجلی محکمہ کے JE سلیم جعفر جن کی محنتوں اور کاوشوں کے بعد بجلی کا نظام بحال ہوا۔ ڈی ڈی سی بلاک لسانہ رخسانہ چوہدری نے کہا کہ بہت ہی تھوڑے عرصے میں میرے بلاک کی کافی پنچایتوں میں بجلی کا نظام بحال کیا گیا۔ امید ہیکہ جن باقی پنچایتوں میں بجلی نہیں ہے جلد بجلی ان پنچایتوں میں بھی بحال کی جائے گی۔اس موقع پر یوتھ لیڈر سید ساحل بخاری نے کہا کہ اگر ایسے ہی ایماندار آفیسر اور انکی ٹیم ہر جگہ ہو تو کسی کو بھی شکوہ کا موقع نہ ملتا۔جو گزشتہ رات 11:45 پر شیندرہ لورپنچایت میں ٹرانسفارمر سے بجلی ٹھیک کرنے کے بعد بجلی کو چھوڑا گیا۔سابقہ سرپنچ منظور حسین، پنچ الحاج شرافت شاہ، پنچ محمد رشید، پنچ شاھد حسین شاہ، پنچ مختار مغل، سید نثار بخاری، شفیق مغل، ایڈوکیٹ طاھر محمود، عابد شاہ، سید طاہر بخاری، طاہرہ کوہلی، سید طعارف حسین شاہ، سید عرفان علی شاہ، سبھی نے بجلی محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔عوام کو چاہیے کے بجلی محکمے کا ساتھ دیں تاکہ بجلی جلد آپ تک پہنچ سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا