فاروق ٹھکر جموں کشمیر اپنی پارٹی او بی سی سیل کے بلاک لورن سے صدر نامزد

0
0

ماجد چوہدری
پونچھ؍؍سرحدی ضلع پونچھ میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کی غرض سے تقرریاں عمل میں لائی جارہی ہیں جس سے پارٹی پونچھ شہر کے ہر طبقہ سے براہ راست رابطہ قائم کرسکے۔اسی کڑی کے تحت اپنی پارٹی کے ضلع صدر و سابق ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے نے بلاک لورن سے فاروق ٹھکر کو اپنی پارٹی کے او بی سی سیل کا بلاک صدر نامزد کیا۔شاہ محمد تانترے نے بتایا کہ ان کی تقرری بشیر احمد کامران، ضلع صدر ایس ٹی سیل جموں کشمیر اپنی پارٹی و قمر دین نجار ضلع صدر او بی سی سیل جموں کشمیر اپنی پارٹی کی سفارش پر انکی بہترین کارگردگی کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے۔فاروق ٹھکر کی بطور بلاک صدر لورن جموں کشمیر اپنی پارٹی سے نامزدگی میں انکے احباب و عزیزواقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مبارکبادیں آنا شروع ہو گئیں۔اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر شاہ محمد تانترے و دیگر لیڈران و کارکنان بھی موجود رہے جنہوں نے جموں کشمیر اپنی پارٹی میں فاروق ٹھکر کی بطور بلاک صدر لورن او بی سی سیل نامزدگی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہیکہ وہ پارٹی کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا اہم رول ادا کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا