برف باری کا سلسلہ جاری،بجلی اور پانی کیلئے کہاں ہے:شاہنواز بانڈے
لازوال ڈیسک
سرنکوٹضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے دور دراز علاقہ جات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جہاں عوام کئی ساری بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کیلئے پریشان ہیں ۔واضح رہے سرنکوٹ تحصیل کے کئی علاقہ جات میں برفباری کا سلسلہ تاہنوز جاری ہے جہاں دیگر کئی علاقہ جات کے ساتھ ہاڑی، سفیداں، مڑہوٹ ، رجاڑہ،جبی وغیرہ میں بھاری برف باری ہو رہی ہے جہاں مقامی عوام سڑک سے دوری پر آباد ہونے کے کارن بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کیلئے دو چار ہیں۔ اس ضمن میں ہاڑی سفیداں کے مقامی باشندے شاہنوز بانڈے نے نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھاری برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ بجلی اور صحت عامہ کی نا قص کارکردگی سے عوام پریشان ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں برف باری کے کارن بجلی غائب ہے اور مقامی عوام پانی کیلئے بھی پریشان ہے کیونکہ برف میں دور دراز سے پانی لانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اسلئے تحصیل انتظامیہ اور بالخصوص محکمہ بجلی اور صحت عامہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ علاقہ کی عوام کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔