نئی دہلی، 7 فروری(ےو اےن اےن): فلبرائٹ۔ نہرو، فلبرائٹ۔ کلام اور دیگر فلبرائٹ فیلوشپس کے سالانہ مقابلے کے اآغاز کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہو رہی ہے۔ تبادلوں کے یہ مواقع، جن سے شرکا کی تعلیمی، تحقیقی، تدریسی و پیشہ ورانہ استعداد کی افزائش ہوتی ہے، امریکہ اور بھارت کے لوگوں کو قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوئے ہیں۔ تبادلے اور اسکالرشپ پروگرام کے سابق شرکا نے زراعت، فنون، تجارت، تعلیم، ماحولیات، انسانی و سماجی علوم، صحت عامہ، اور سائنس و ٹکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں مضبوط قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ بقایا بھارتی طالب علموں، تعلیمی اداروں، اساتذہ، پالیسی سازوں، منتظمین اور پیشہ ور افراد کو درخواست دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے. غیر معمولی بھارتی طلبہ، تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد، اساتذہ، پالیسی سازوں، منتظمین اور پیشہ ور افراد کو درخواست دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔فلبرائٹ۔ نہرو ماسٹرس فیلو کریتی شرما نے کہا، ”میں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی جس میں قانونی تعلیم میں شامل ہونے کے خواہشمند اسکالروں کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔ مجھے اس پروگرام کے متنوع کورسوں اور سرکردہ قانونتی ماہرین کی ذاتی رہنمالی سے کافی فائدہ ہوا۔ مجھے اصل امریکی برادریوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا جس سے مجھے انکے سماجی و قانونی امور کا بھارت میں دیسی گروپوں کے خدشات کا تقابل کرنے میں مدد ملی۔“اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی، کولمبس، اوہیو میں فلبرائٹ – نہرو ڈاکٹرل ریسرچ فیلو اجئے کرشنن نے کہا، ” فونٹانا کروزن سینٹر میں، جو کروزن یعنی تحلیل کے لئے دنیا کے معروف ریسرچ مراکز میں سے ایک ہے، میں نے ایج۔ہارڈین ایبل ایلومینیم مرکبات پر دباﺅ اور تحلیلی ماحولیات کے تباہ کن اثرات کا تجزیہ کیا۔ اپنے قیام کے دوران میں نے پورے امریکہ کا وسیع طور پر سفر کیا اور لوگوں سے ملا جن سے میں نے متنوع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔یونیورسٹی آف ٹیکساس ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر، ہیوسٹن، ٹیکساس میں فلبرائٹ۔ نہرو پوسٹ ڈاکٹرل ریسرچ فیلو خوشبو ارشاد نے کہا، ” گرانٹ سے مجھے امریکہ میں اپنے سائنسی نیٹ ورک کو وسیع کرنے کا موقع ملا۔ میں نے برین ٹیومر پر اپنے ریسرچ پروجیکٹ کے نتائج پر کئی پریسینٹیشن دئے اور کینسر بایو لوجی کے شعبہ میں سرکردہ سائنسدانوں سے گراں قدر معلومات حاصل ہوئیں۔ میں نے سان فرانسسکو میں سوسائٹی فار نیورو اونکولوجی کے سالانہ اجلاس 2017 میں حصہ لیا، جو میری مہارت کے میدان میں ایک باوقار کانفرنس ہے۔“یونائٹیڈ اسٹیٹس فلبرائٹ کمیشن کی جانب سے یونائٹیڈ اسٹیٹس۔ انڈیا ایجوکیشنل فاﺅنڈیشن (USIEF) 2020 میں بھارتی درخواست گزاروں کو تقریباً 100فلبرائٹ۔ نہرو اور ا?ٹھ فلبائٹ۔ کلام کلائمٹ فیلوشپس کی پیشکش کرتا ہے۔ فیلوشپ کی تفصیلات USIEF کی ویب سائٹ www.usief.org.in پر موجود ہیں اور درخواست دینے پہلی ڈیڈلائن 15مئی 2019 ہے۔ درخواست گزار اپنے سوالات ip@usief.org.in پر بھیج سکتے ہیں یا نئی دہلی، چنئی، حیدرا?باد، کولکاتہ، یا ممبئی میں USIEF کے دفاتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔