حماس کی قیادت کا مصر میں ہسپتالوں کا دورہ، غزہ کے زخمیوں کی عیادت

0
0

حماس قیادت کی مصری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات،فلسطینی دھڑوں میں مصالحت، غزہ کی معیشت کی بہتری اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے امور پر بات چیت
قاہرہ ۔07فروری(ےو این این )اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے ایک وفد نے گذشتہ روز مصر کے اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں پر زیرعلاج غزہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق حماس کی قیادت نے مصر کے دورے کے دوران مصری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کی جس میں فلسطینی دھڑوں میں مصالحت، غزہ کی معیشت کی بہتری اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر حماس کی قیادت نے مصر کے مختلف شہروں میں قائم اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں پر زیرعلاج فلسطینیوں کی عیادت کی۔خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر گذشتہ برس 30 مارچ سے حق واپسی اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 27 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں سے سیکڑوں زخمیوں کو بیرون ملک علاج کے لیے جایا گیا جن میں سے کئی درجن مصر کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جمہوریہ مصر کی جانب سے غزہ کے زخمیوں کے علاج میں معاونت پر قاہرہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا