میونسپل کمیٹی راجوری نے مشترکہ طور پر شہر کے لئے کچھ ضروری فیصلے لئے

0
0

میونسپل کمیٹی راجوری کی آمدنی کے وسائل کے لئے مزید پیش رفت کرنی ہوگی : عارف جٹ
عمرارشدملک
راجوری //میونسپل کمیٹی راجوری میں کچھ اہم تبدیلیوں کے لئے منتخب کونسلروں نے میونسپل صدر عارف جٹ کی صدارت میں مشاورت کر شہر کی ترقی کے لئے کچھ اہم فیصلے لئے گے تاکہ شہر کو ہر طرح کی ضروریات دی جائے سکے ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے صدر عارف جٹ نے میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ٹاﺅن حال راجوری میں شادیوں اور مختلف پارٹیوں کے لئے کم از کم ریٹ دئے جائے گے تاکہ ہر طبقہ اور ہر گھر کے لوگ ٹاﺅن حال میں شادیوں کے پروگرام کرسکے اس کے علاوہ شہر میں گاڑیوں کی پارکینگ کا ایک بڑا مسئلہ بھی ہے جس کے لئے کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ پرانے بس اڈا کے پاس اور منڈی عبداللہ پُل کے پاس پارکینگ کا کام شروع کرئے گی تاکہ لوگوں کی گاڑیاں پارک کرنے میں مشکلات نہ ہو اور اس سے کمیٹی کی ایک آمدنی بھی شروع ہوجائے گی ۔ عارف جٹ نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی راجوری میں وسائل پیدا کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ میونسپل کمیٹی خود مختار ہو سکے۔ کمیٹی صدر نے بتایا کہ قصبہ میں 17وارڈ ہے لیکن کچھ ہی وارڈوں میں صفائی کاکام ہوتا ہے جبکہ صفائی کرمچاریوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس پر تمام کونسلروں نے مشترکہ طور پر فیصلہ لیا ہے کہ صفائی کرمیوں کو ٹیم میں تقسیم کیا جائے اور ہر ٹیم کے اُپر ایک نگران رہے گا جبکہ وارڈ ممبران بھی ان ٹیموں کو چیک کرسکے گے۔میونسپل کمیٹی صدر عارف جٹ نے بتایا کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے تمام وارڈ کونسلرمتحد ہے اور ہر ایک کونسلر برابر کی حیثیت رکھتا ہے ۔عارف جٹ نے بتایا کہ شہر کا ہر انسان ہمارے لئے اہم ہے اور سب پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ شہر کی خوبصورتی کے لئے ہمیں تعاون دے کیونکہ جب تک عوام ساتھ نہیں دئے گی تب تک ہم کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ وہیں میونسپل نائب صدر بھارت بھوشن نے بتایا کہ تمام کونسلروں نے مشترکہ طور پر فیصلے لئے ہیں تاکہ ہم سب مل کر راجوری شہر کو خوبصورت بنا سکے اور کسی بھی محلہ یا وارڈ کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اس کے لئے ہمیں لوگوں کا تعاون بھی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی صدر کی صدارت میں مختلف فیصلے لئے گے ہیں جس سے ہم راجوری میں کچھ اہم کام کرسکے گے ۔ اس موقع پر کونسلر مشتاق احمد اور پشبندر گپتابھی خاص طور پر موجود تھے جنہوں نے شہر کی ترقی کے لئے کام کرنے پر زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا