چناﺅ آنے والے ہیں،انتخابی سرگرمیوں کا آغاز

0
0

 

گاندربل میں ای وی ایم کے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لئے جانکاری دی گئی
مختار احمد
گاندربل گاندربل میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے منی سیکٹریٹ گاندربل میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے متعلق جانکاری دی گئی۔اطلاعات کے مطابق حال ہی میں لندن میں ایک اجلاس کے دوران Bellکمپنی کے ایک انجینئر شجاعت نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ سال 2014میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے دوران EVMمشینوں کو ہیک کیاگیا تھا اس بات کو لیکر ملک کی تقریباً 23 سیاسی پارٹیوں نے ای وی ایم پر سوال کھڑے کر کے بیلٹ کے استعمال پر زور دیا۔ان خدشات کو دور کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ملکی سطح پر ای وی ایم کے استعمال کے حوالے سے جانکاری مہم شروع کی گئی ہے۔اس حوالے سے ریاست جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کی منی سیکٹریٹ میں انتظامیہ نے صحافیوں کومدعو کیا جہاں انہیں ای وی ایم اور VVPAT کے استعمال کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر ضلع چناﺅ افسر گا ندربل ڈاکٹر پیوشنگلا نے کہا کہ ای وی ایم کی شروعات سال 1982میں M1صلاحیت والی مشین لائی گئی جبکہ آج اس مشین کی حیت میں اضافہ کرکے اس کو M3بنایا گیاانہوں نے مزید کہاکہ موجودہ EVMکے ساتھ VVPATکو جوڑا گیا اور رائے دہندگان کے اپنے حق کے استعمال کے بعد مشین پر ایک سلپ نکلے گی اور اس پرچی سے اس بات کی تصدیق ہو جائے گی کہ ووٹ صیح استعمال ہوا ہے یا غلط اور اس کو صرف 7 سیکنڈ کے لئے دیکھا جا سکے گا اور اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو اس کے لئے ایک ٹیسٹ ووٹ کا استعمال کیا جائے گا اور شکایت درست پائی گئی تو اس بوتھ پر پولنگ کو روکا جائے گا اور مشینوں کو بدل کر دوبارہ ووٹنگ عمل شروع کیا جائے گااور اگر شکایت کو درست نہیں پایا گیا تو شکایت دہند گان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے جرمانہ یا قید بھی ہوسکتی ہے۔ضلع چناﺅ افسر نے کہا کہ یہ جانکاری مہم آگے بھی جاری رہے گی اور اس حوالے سے سیاسی پارٹیوں، پنچ، سرپنچ اور غیر سرکاری رضاکارانہ تنظیموںکو بھی جانکاری فراہم کی جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا