کوٹرنکہ بدھل کی پنچایت گھبر :پل کی مانگ کو لے کرصرف مایوسی ہاتھ لگی

0
0

پچھلے دس برسوںسے پل کی مانگ کو لے کر ہر چوکھٹ کا دروازہ کھٹکھٹا یا
سید زاہد

بدھل؍؍ضلع راجوری کے سب ڈویژن کوٹرنکہ بدھل کی پنچایت گھبر کی عوام دریا پر پل نہ ہونے کی وجہ سے ہر چوکھٹ کا دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے لیکن گھبرعلاقہ کی عوام کی بدقسمتی ایک پل ابھی تک ان لوگوں کو نہیں دیا گیا۔یہ پل تین گاؤں کی آبادی کو آپس میں جوڑ دیتا ہے جس میں گھبر گلیر اور بہروت عوامی لوگوں نے آج بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دریا پر پل نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شدید قلت کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بچوں کا اسکول آنا جانا بھی اسی دریا سے گزر ہوتا ہے ۔برسات کے موسم میں ہمیں جان ہتھیلی پر رکھ کر بچوں کو اسکول بھیجنا پڑتا ہے ۔برسات کے موسم میں جب بارش ہوتی ہے تو اس دریا کی وجہ سے یا تو بچوں کو اسکول جانے سے روک لیتے ہیں یا اگر بچے اسکولوں میں ہوتے ہیں تو دریا کے تیزرفتار پانی کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک بچے دریا کے کنارے بیٹھے پانی کے اترنے کا انتظار میں رہتے ہیں۔سرپنچوں پنچوں یہاں تک کہ ڈی سی آفس کی کی دہلیز پر بھی اس مانگ کو لے کر ہم لوگ پہنچے لیکن مایوسی ہی ملی آج پھر گھبر پنچایت کی عوام نے ضلع انتظامیہ سے یہ گوہار لگائی ہے ۔دریا پر پل تعمیر کیاجائے جس سے ہماری جان محفوظ رہ سکیں ۔آنے والے وقت میں ہمیں کسی ایک کی جان کھونی نہ پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا