راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے تک ملتوی

0
0

لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلیمرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے غلط استعمال کے الزام پر راجیہ سبھا میں منگل کے روز ترنمول کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے شدید ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے صدر جمہوریہ کے خطاب پر بحث شروع کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھوپندر یادو کا نام پکارا تو ترنمول کانگریس کے ڈیریک اوبرائن کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے کہ انہوں نے نوٹس دیا ہے اور اس پر پہلے بحث ہونی چاہئے ۔ اس کے ساتھ ہی ترنمول کانگریس اور حزب اختلاف کے دیگر اراکین نعرے بازی کرتے ہوئے چیئرمین کے نشست کی جانب بڑھنے لگے ۔اس سے پہلے خزانہ کے وزیر مملکت پی رادھا کرشنن نے ایوان میں ذیلی مطالبات زر پیش کیے ۔ ہنگامے کو دیکھتے ہوئے مسٹر ہری ونش نے کہا کہ ضابطے کے مطابق ارکان کو صدر جمہوریہ کے خطاب پر بحث کرنی چاہئے ۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وجے گوئل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے ذریعہ پوچھ گچھ کے معاملے کو واضح کر دیا ہے ، اس لئے اراکین کو صدر جمہوریہ پر بحث کرنی چاہئے ۔ تاہم، ہنگامہ کرنے والے ارکان پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا اور ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سے پہلے آج صبح چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے بھی اسی معاملے پر ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا