روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلہ میں پونچھ میں تقریبات کا سلسلہ جاری

0
0

بس اڈہ پونچھ پر ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے طبی کیمپ کا انعقاد
لازوال ویب ڈیسک
وہیکل محکمہ کی جانب سے سڑک تحفظ ہفتہ منایا جا رہا جس کا آغاز پونچھ میں بھی باقاعدہ طور پر ہو چکا ہے ۔ اسی سلسلہ میںآج دوسرے دن محکمہ کی جانب سے اے آر ٹی او اور دیگر عملہ کی قیادت میں بس اڈہ پونچھ پر ایک پروگرام منعقد ہوا، جس میں ماہر ڈاکٹر وں نے کئی ڈرئیورں اور کنڈیکٹروں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ان میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں، اس موقع پر ٹرایفک انسپکٹر ظہور احمد تانترے نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مسافر گاڑی چلانے کیلئے ضروری ہے کہ ڈرائیور حضرات صحت مند ہوں اگر ڈراﺅر صحت مند نہ ہو گا تو وہ با آسانی گاڑی نہیں چلا سکے گا اس لئے آج ہم یہاں آپکا طبی معائنہ کروا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ گاڑی چلاتے وقت ہمیشہ چوکنا اور پھرتیلا رہنا ضروری ہے ساتھ ہی کسی بھی نشے کا استعمال نہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال کرنا اور لوڈ نگ یہ سب بہتر نہیں ہے ان باتوں سے ہمیشہ پرہیز کرنے کی ضرورت ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا