کٹھوعہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی

0
0

بیس مویشی بازیاب، دو گاڑیاں ضبط اور ایک شخص گرفتار
حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍ضلع کے اندر مویشیوں کے اسمگلروں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کٹھوعہ پولیس نے ایس ایس پی کٹھوعہ کی مجموعی نگرانی میں آج ضلع میں خصوصی کاروائی انجام دی جس دوران بیس مویشیوں کو بازیاب کیا گیا۔اس دوران ایک شخص کو گرفتار کیا اور مذکورہ جرم میں ملوث 02 گاڑیاں ضبط کیں۔دریں اثناء پولیس ٹیم جس کی قیادت انسپکٹر سریندر پال سنگھ ایس ایچ او پولیس تھانہ لکھن پور کر رہے تھے کی زیر نگرانی پولیس نے یہ کاروائی انجام دی۔وہیں پولیس نے ایک گاڑی زیر نمبر JK02CD-2627 جسے سجاد چوہدری ولد محمد صادق نامی شخص چلا رہا تھاکو روکا جس میںغیر قانونی طور پر سترہ مویشی لدے ہوئے پائے گئے جو چوری چھپے پیاز کی بوریوں کے نیچے چھپائے گئے تھے اور ممکنہ طور پر بغیر کسی قانونی اجازت کے لے جا رہے تھے۔ اس موقع پرپولیس ٹیم 17 مویشیوںکو بازیاب کروانے میں کامیاب رہیجہاں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس میں ملوث گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 111/2021 U/S 188/IPC, 11PCAدرج کر لی گئی ہے۔وہیں ایک مقام پر پولیس ٹیم جس کی قیادت انسپکٹر امیت سنگرا ایس ایچ او پی / ایس راجباغ ایس ڈی پی او بارڈر کی نگرانی میں کر رہے تھے نے ایک گاڑی زیر نمبر PB35Q-9810کو روکا گیا جس کے قبضے سے تین مویشیوں کو بازیاب کیا گیا ۔اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 260/2021 U/S 188/279/337/IPC, 11PCAدرج کی گئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا