کہا کرگل کاشغر ریشم شاہراہ کو فوری منسلک کیا جائے
لازوال ویب ڈیسک
بارہمولہکشمیر سوسائٹی کے چیئرمین خواجہ فاروق رینزو شاہ نے بارہمولہ کے اجارہ بونیار میں ایک تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظیہار کرتے ہوئے کہا کہ کاشغر کی محبت اور کشمیر کی تہذیب کو بحال کیا جائے اور کرگل کاشغر سلک روٹ کو منسلک کیا جائے ۔رینزو شاہ نے مزید کہا کہ کشمیر آفت اور تباہی کے انتہائی نقطہ پر پہنچ گیا ہے اور تمام قلندروں کو اس کے تحفظ کیلئے دعا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ معروف قلندر جو جنگلات اور کڑاکے کی سردی میں غاروں میں رہتے تھے، کشمیر کی روحانی حفاظت کیلئے دعا کیا کرتے تھے۔علاوہ ازیں دیگر کئی صوفیائے اکرام نے بھی کشمیر کو اپنی دعاﺅں سے نوازہ ہے اور میں نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے التماس کی ہے کہ صوفیت کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ نسل نو اس سے وابستہ ہو سکے۔اس موقع پر قلندر امیر طریقت قلندریہ حضرت شیخ مقبول قلندر نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں دیگر کئی شخصیات بھی تقریب میں شامل ہوئے۔