جموں وکشمیر نے قومی سطح پر این سی ڈی سکریننگ کیلئے دوسری پوزیشن کا ایوارڈ حاصل کیا

0
0

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے مشن ڈائریکٹر این ایچ جموںوکشمیر ایم یاسین ایم چودھری کو ایک ایوارڈ پیش کیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍جموں و کشمیر کو غیر متعدی اَمراض کی سکریننگ میں ملک میں دوسرے نمبر پر بہترین قرار دیا گیا جس کے لئے مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے مشن ڈائریکٹر این ایچ جموںوکشمیر ایم یاسین ایم چودھری کو ایک ایوارڈ پیش کیا۔ اُن کی ٹیم نے نئی دہلی میں یونیورسل ہیلتھ کوریج ( یو ایچ سی ) ڈے منانے کے لئے منعقدہ قومی سطح کی تقریب میں مضبوط، مساوی صحت نظام کے لئے کہا کہ کسی کو پیچھے نہ چھوڑیں ۔اِس موقعہ پر سب سینٹر ۔ ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر شیخ پورہ ، بلاک شانگس اننت ناگ کو بھی بہترین ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کا درجہ دیا گیا اور اس سے نوازا گیا۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے یاسین ایم چودھری نے ترقی کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت بنیادی توجہ ہر شہری کی دہلیز پر سستی ، قابل قبول اور معیاری حفظانِ صحت کی خدمات فراہم کرنے پردی جارہی ہے۔غیر متعدی بیماریاں 30برس سے زیادہ آبادی میں موت کی عام وجہ ہیں ۔ آیوشمان بھارت۔ جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت اِس کا جلد پتہ لگانا اور بروقت علاج پر توجہ دی جارہی ہے ۔ اِس سلسلے میں ’ ’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے تحت این سی ڈی سکریننگ اور فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کے لئے 16؍ نومبر سے 11؍ دسمبر 2021ء تک ایک خصوصی مہم شروع کی گئی تھی۔ اِس مہم کے تحت تمام آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں نے ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس اور سرکردہ اَفراد کی فعال طور پر سکریننگ کی۔دورانِ مہم مجموعی طور پر 3,09,541اَفراد کی ہائی بلڈ پریشر ،2,94,592ذیابیطس ، 2,51,758 منہ کینسر ، 1,26,564بریسٹ کینسر اور 42,866 سروائیکل کینسر کے لئے سکریننگ کی گئی۔اِس برس یو ایچ سی ڈے کا تھیم ہے ’’ کسی کی صحت کو پیچھے نہ چھوڑیں : سب کے لئے صحت نظام میں سرمایہ کاری کریں‘‘ ملک میں ہر ایک کو اَپنے گھروں کے قریب معیاری اور سستی حفظان صحت تک رَسائی حاصل ہو۔ اِ س تقریب کا اہتمام مرکزی وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود نے یوایس اے آئی ڈی ۔این آئی ایس ایچ ٹی ایچ اے / جے ایچ پی آئی اِی جی او کے اِشتراک سے کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا