عمران ظفر اور اُنکا خاندان ہمیشہ کے لیئے بے تاج بادشاہ ہیں:عوام
ناظم علی خان
مینڈھرکانگریس یوتھ لیڈر عمران ظفرنے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے ٹوپہ ٹھیرہ علا قہ میں ایک اجلاس میں شرکت کی جہاں کثیر تعداد میں لو گو ں نے ان کا زور داراستقبال کیا ۔اس دوران مقررین نے کہا کہ عمران ظفر اور اُنکا خاندان ہمیشہ کے لیئے بے تاج بادشاہ اور سدا بہار لیڈر ہیں جو کئی نسلوں سے عوامی خدمات بنا کسی اجرت ذات پات رنگ نسل انجام دے رہے ہیں۔انھیں پرکھنا کوئی نئی بات نہیں یہ آزمائے ہوئے ہیں اور عوام کو یقین ہے کہ یہ عوامی خدمات اپنی خاندانی روایات کے مطابق سرا نجام دینے میں کوئی بھی کوتاہی نہ کریں گے ۔اس لیئے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کا ہاتھ تھامنا مینڈھر کے عوام کے بقا کے لیئے ضروری ہے ۔ وہیں عوام نے مسائل میں بجلی اور پانی کے بحران سے عوام کو نجات دلانے کے لیئے حکام سے اپیل کی اور کہا کہ بار ہا اس بارے میں اخبارات ،وفود اور احتجاجات کے ذریعہ حکام کو مطلع کیئے جانے کے بعد بھی عوام راحت نہ پہنچائی گئی ۔اور مقررین نے کہا کہ حسبِ معمول پنچائتوں میں صرف40 فیصد منریگا کا ہی منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس میں بقایا60 فیصدنریگا اور گورنر کے اعلان شدہ رقومات کا کوئی بھی منصوبہ مرتب نہ کیاجا رہا ہے جو شاید لیڈارن کے لیئے ہی ریاست کے نظام کے معمول کے مطابق مختص ہے جو لیڈران کی حویلیوں اور رہائش گاہوں پر مرتب کیا جاناہے ۔ اسے پنچائتوں کے ذریعہ عوام تک پہنچایا جائے جسے پنچائتی انتخابات کروانے کا مقصد بھی پورا ہو سکے ۔اجلاس کے آخر میں عمران ظفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوام کویقین دہانی کرائی کہ تما م عوامی مسائل انتظامیہ کے گوش گزار کروا کر حل کروائیں جائیں گے ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے ہاتھ مضبوط کریں اور ملک بھر میں چلتی ہوئی لہر کا رخ اختیار کریں اور مینڈھر کی عوامی خدمات کے لیئے مجھے اسمبلی میں بھیجے جانے پر آپ روزوشن کی طرح عیاں فرق محسوس کرو گے اس لیئے آپ اپنے مفاد کو ووٹ دیں قوموں کے نام اپنا ووٹ قطعًا وقف نہ کریں ۔کیوںکہ وقف کردہ عمل کے معاوضے کا مطالبہ نہیں کیاسکتا ہے ۔ اس موقعہ پر مقررین میں صدردستکار یونین محمد حسین بھٹی ،صدر مغل یونین محمد رزاق،چوہدری جاوید اقبال ، مولانا محمد بشیر مغل ، چوہدری محمد اشفاق، نمبردارخوشحال احمداور محمد رزاق شامل تھے۔