جموں میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کیخلاف اپنی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

0
0

جموں وکشمیر کے آبی وسائل کا استحصال کیا جاتا ہے لیکن مقامی لوگ ہی بجلی سے محروم
لازوال ڈیسک

جموں؍اپنی پارٹی لیڈران اور ورکوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے پیداشدہ بحرانی صورتحال کے خلاف منگل کو پی ڈی ڈی چیف انجینئر دفتر واقع بی سی روڈ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی قیادت صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ کر رہے تھے جس میں سینکڑوں لیڈران وکارکنان شامل ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پی ڈی ڈی جموں میں شدت کی گرمی کے دوران لوگوں کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ بہت زیادہ بجلی کرایہ وصول کیاجارہا ہے لیکن بجلی سپلائی نہیں کی دی جارہی۔ انہوں نے کہاکہ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر بجلی سپلائی بہتر نہ کی گئی تو وہ بجلی میٹرنصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور سول سیکریٹریٹ کی طرف گھیراؤ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جموں میں بجلی بحران شدت اختیار کرنا چکا ہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ڈی اپنی نااہلی کے خلاف احتجاج میں لوگوں کو باہر نکلنے اور سڑکوں کو بلاک کرنے پر مجبور نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ وادی چناب اور دیگر اضلاع میں پیدا ہونے والی بجلی کی فراہمی کے لیے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے لیکن جموں و کشمیر بجلی سے محروم ہے اور بجلی فراہم نہ کرنے کے باوجود بھاری فیس وصول کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ PDD سمارٹ میٹروں کے ساتھ سمارٹ بجلی فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی پی ڈی ڈی بجلی کی فراہمی میں ناکام رہی ہے۔مظاہرین میں ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ارون چبر، صوبائی سیکریٹری ضلع صدر جموں ڈاکٹر روہت گپتا، ایس سی ریاستی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت، اپنی ٹریڈ یونین ریاستی صدر اعجاز کاظمی، او بی سی ریاستی کارڈی نیٹر مدن لال چلوترہ ، ضلع صدر اور سابقہ ایم ایل اے پریم لال، ضلع صدر جموں رورل پشپ دیو اپل، ضلع صدر سانبہ رمن تھاپا، ضلع صدر اودھم پور ہنس راج ڈوگرہ، ضلع صدر کنڈی کٹھوعہ یاسر چودھری، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری کلونت سنگھ چب، ریاستی جنرل سیکریٹری او بی سی ونگ درشن مہرا، ریاستی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ ابہے بقایہ، ریاستی کارڈی نیٹر یوتھ ونگ سنی کانت چب، صوبائی صدر یوتھ ونگ وپل بالی، صوبائی صدر لیگل سیل وکرم راٹھور، صوبائی صدر اپنی ٹریڈ یونین راج کمار شرما، صوبائی صدر او بی سی ونگ سوہن سنگھ سونی، سنیئر نائب صدر لیگل سیل امجد خان، جنرل سیکریٹری لیگل سیل کلدیپ سدن، صوبائی سنیئر نائب صدر مائنارٹی سیل جنمیت سنگھ بالی، ضلع صدر لیگل سیل گوروب شرما،ضلع نائب صدر جموں اربن وائی بہو مٹو، اشرف چوہدری، شیوم چودھری وغیرہ شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا