پونچھ کے بانڈی چیچیاں میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد

0
0

سابقہ حکومت سرحدی عوام کیلئے ٹھوس نقطہ نظر لانے میں ناکام رہی :اعجاز جان
لازوال ویب ڈیسک
پونچھجموں وکشمیر یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجاز جان نے یہاں پونچھ کے مضافاتی علاقہ بانڈی چیچیاں میں ایک اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا عمر عبداللہ کے دور اقتدار میں دی گئی نئی انتظامی اکائیوں سے عوام نے کافی افادیت حاصل کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت اس سرحدی عوام کیلئے کوئی ٹھوس نقطہ نظر لانے میں ناکام رہی ۔موصوف نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے دور اقتدار میں پونچھ کیلئے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا جنہیں سابقہ حکومت نے ہٹا دیا ۔جان نے پارٹی کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی روابط کے سلسلے کو بہتر بنایا جائے کیونکہ انتخابات چند ماہ بعد ہونے والے ہیں اور کچھ طاقتیں عوام کو مذہب اور ذات کے نام پر منقسم کرنے میںمائل ہیں۔اس دوران مقامی عوام نے اپنے مسائل کو زیر بحث لایا جبکہ تقریب میں باغ حسین راٹھور، سید خورشید حسین شاہ،اسحاق خان، عبدالاحد بٹ، معشوق خان، محمد شبیر راٹھور، پروندر سنگھ ،محمد دین چوہان و دیگران نے اظہار خیال کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا