یواین آئی
جموں؍؍جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فوج نے پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’پونچھ کے چکندا باغ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔گرفتا رشخص کی شناخت اصمد علی ولد محمد بنارس ساکن ٹاٹر ینوٹ تحصیل راولاکوٹ پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔ایک پولیس آفیسر نے پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے شہری کی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج گرفتار شدہ شخص سے پوچھ تاچھ کر رہی ہیں کہ آیا وہ غیر دانستہ طور پر سرحد کے اس پار داخل ہوا ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور مقصد کار فرما ہے۔