مہاراشٹر الہند
……
نور ہے یا کمال ہے کیا ہے
مجھ میں تیرا جمال ہے کیا ہے
جاتے جاتے نہ کچھ کہا مجھ سے
دل میں میرا ملال ہے کیا ہے
کون مجھ کو اچھال ہے رکھا
کیا یہ تیرا خیال ہے کیا ہے
تتلیاں چومتی ہیں گالوں کو
پھول ہے یا یہ گال ہے کیا ہے
لاش ہی لاش ہے جدھر دیکھو
یہ بتا یہ بھوپال ہے کیا ہے
ہنس کے ملتا ہے آج کل مجھ سے
یہ تری کوئی چال ہے کیا ہے
جسم انگاروں سا دہکتا یہ
خوں میں میرے سیال ہے کیا ہے
مسکرا کیوں رہے ہو اے دلکش
دل میں میرا خیال ہے کیا ہے
٭٭٭