0
0

بھارت ظلم سے کشمیریوں کی وفاداریاں نہیں خرید سکتا
پاکستانی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیاہے :عمران خان
لازوال ڈیسک

  • اسلام آباد؍؍پاکستانی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکے کیونکہ ظلم و تشدد کے ذریعے لوگوں کی وفاداریاں نہیں خریدی جاسکتیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کشمیرمیں جاری بھارتی بربریت کے حوا لے سے کہا کہ اقوام متحدہ کی رکن ریاستیں کشمیر پر کئے گئے وعدوں کو پورا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔عمران خان نے ؎کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے کیونکہ ظلم و تشدد کے ذریعے لوگوں کی وفاداریاں نہیں خریدی جا سکتیں اورنہ ہی عسکری قبضے سے لوگوں کو سرنگوں کیا جا سکتا ہے۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر چھرا بندوقوں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کرائے جب کہ مشرقی تیمورکے حوالے سے 1999 میں ایسی ہی قراردادوں پر عملدرآمد کرایاگیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستانی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا