ضلع پولیس کرگل نے 180 چوری شدہ سیمنٹ کے تھیلے ضبط کیے

0
0

شیراز چوہدری

کرگل؍؍گزری رات انسپکٹر شمیم احمد انچارج اس ایچ او پولیس تھانہ کرگل نے پولیس تھانہ کرگل کے ASI محمد مصطفیٰ کی مدد سے 02 ٹپروں کو روکا جن پر رجسٹریشن نمبر JK07-0015 اور JK01E-8535 تھے جن میں 120 اور 120 تھیلے سمٹ کے تھے ۔ ٹی سی پی شیلکچے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران۔دونوں ٹپر ڈرائیوروں نے آگے پولیس ناکا دیکھ کر گاڑیاں چھوڑ دیں جس سے پولیس کو ان پر شک و شبہ پیدا ہوا کہ ٹپر اور سیمنٹ کے تھیلے چوری ہونے کا شبہ ہے اور انہیں یہ لگا کہ بھری ہوئی سیمنٹ کے تھیلے کسی سرکاری ایجنسی کے ہیں اس کے مطابق انچارج اس ایچ او پولیس تھانہ کرگل نے سیمنٹ کے 180 بیگ اور 02 عدد ٹپر سیکشن 102 Cr.PC کے تحت ضبط کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کرگل کے سامنے پیش کیے۔یہ سارا آپریشن افتخار احمد چودھری جے کے اے پی ایس ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرگل کی قریبی نگرانی میں ہوا اس موقع پر عوام کو اطلاع کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی کرگل افتخار احمد چوہدری نے کہا کہ اگر کوئی ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے تو قانون کے تحت ضروری قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر ضلع پولیس کرگل کو مطلع کیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا