مستقبل کی لڑائیوں میں فضائیہ کا کردار بہت اہم رہنے والا ہے

0
0

جدید ٹیکنالوجی کیساتھ فضائیہ کو مستقبل کی جنگوں کے لیے صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا: راجناتھ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍مستقبل کی جنگوں میں فضائیہ کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اسے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی صلاحیت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔مسٹر سنگھ نے بدھ کے روزیہاں فضائیہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تیاریوں، فوری کاروائی کرنے کے لیے تیار رہنے کی استعداد اور مہم کے دوران اور دورِ امن میں اول درجے کے پیشہ ور رجحان کے ساتھ کام کرنے کے لیے فضائیہ کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کی لڑائیوں میں فضائیہ کا کردار بہت اہم رہنے والا ہے اور اسے دیکھتے ہوئے فضائیہ کو مصنوعی ذہانت، بگ ڈاٹا ہینڈلنگ اور مشین لرننگ جیسی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اپنی استعداد اور طاقت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ میک ان انڈیا منصوبے کے تحت لوکلائیزیشن کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کے نتائج نظر آنے لگے ہیں اور ہلکے جنگی طیارے مارک- 1 اے اور سی 295- کے آرڈر سے ایئرو اسپیس سیکٹر میں بھی لوکلائیزیشن (سودیسی)کو فروغ ملے گا۔ تینوں افواج کے انضمام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے لیکن اسے نافذ کرتے ہوئے تمام پہلو پر غور کیے جانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء پر توجہ دیے جانے کی کی ضرورت ہے۔ وزیر دفاع نے کمانڈروں سے کہا کہ وہ گہرائی سے غور و فکر کریں اور کانفرنس کے موضوع ‘بے یقینی میں یقینی کو یقینی بنانا‘ کے موضوع پر عملی حل نکالیں۔فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل وی آر چودھری نے دشمن کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور مناسب جواب دینے کے لیے کمانڈروں سے زیادہ ملٹی ڈومین میں لڑائی کی زیادہ استعداد حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مستقبل کی لڑائیوں کے لیے ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے تینوں فوجوں کی مشترکہ تربیت پر بھی زور دیا۔ فضائیہ کے سربراہ نے کورونا وبا کے چیلنج کے باوجودکمانڈرز کی شاندار تیاریوں کو سراہا۔اعلیٰ کمانڈرز کی سہ روزہ کانفرنس جمعہ تک جاری رہے گی اور اس دوران بدلتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فضائیہ کی تیاری اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس سال میں دو بار منعقد ہوتی ہے اور یہ اس کا دوسرا ایڈیشن ہے۔اس موقع پر چیف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور دفاعی سکریٹری پروڈکشن راج کمار بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا