غزہ کی پٹی غیر مسبوق انسانی المیے کی طرف بڑھ رہی ہے، اقوام متحدہ

0
0

ےواین این
نیو یارکاقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کا محصور علاقہ غزہ کی پٹی غیر مسبوق انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی کے محصورین کےلئے 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران غزہ کے محصورین کی زندگیاں بچانے کےلئے 2019 ءکے دوران 15کروڑ ڈالر کی امداد درکار ہوگی۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کا علاقہ ایک بڑے انسانی المیے کا سامنا کررہا ہے اور آنے والے دونوں میں یہ انسانی المیہ اور بھی زیادہ خوفناک شکل اختیار کرسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ءسے جاری مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے تشدد کا استعمال کر کے ہزاروں فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ ان ہزاروں زخمیوں کے علاج کےلئے غزہ کے اسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے۔اقوام متحدہ نے کہاہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں صحت کا ایک بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ غزہ کے کئی ہسپتالوں میں بعض بنیادی نوعیت کی ادویات کی مقدار صفر ہوچکی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا