امریکہ دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کرے: طالبان

0
0

اگر امریکہ این آر ایف کی حمایت کرتا ہے تو وہ دوحہ معاہدہ کو منسوخ سمجھا جائے گا:جبیح اللہ مجاہد
یواین آئی

کابل؍؍طالبان کے ترجمان جبیح اللہ مجاہد نے منگل کو کہا کہ امریکہ، افغاستان نیشنل ریسسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کی حمایت کرکے واشنگٹن اور طالبان کے مابین 2020میں ہوئے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا۔مجاہد نے ایک ٹی وی چینل کے انٹرویو میں کہاکہ اگر امریکہ این آر ایف کی حمایت کرتا ہے تو وہ دوحہ معاہدہ کو منسوخ سمجھا جائے گا۔دوحہ معاہدہ کے تحت امریکہ اور طالبان کے مابین فروری 2020میں قطر کی راجدھانی میں امن معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے میں طالبان کی طرف سے تشدد کو ختم کرنے کے بدلے یہاں سے غیرملکی فوجیوں کی واپسی طے ہوئی تھی اور کہا گیا تھا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔طالبان نے غیرملکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ ہی 15اگست 2021کو افغانستان پر قبضہ کرلیا اور امریکی حمایت یافتہ حکومت کا زوال ہوگیا۔ طالبان کی مخالفت کرنے والے پنج سیر نے بھی این آر ایف کے لیڈر احمد مسعود کے ساتھ چھ ستمبر کو طالبان کے سامنے خودسپردگی کردی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا