شہری ہلاکتوں میں پاکستان کا ہاتھ ہے

0
0

ملوثین کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا:روندر رینہ
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر روندر رینہ نے بہوری کدل سری نگر میں عام شہری کی ہلاکت پر شدید غم وغصے کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کشمیر کے پْر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیری مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے اور یہ کہ وہ نہیں چاہتا کہ کشمیر میں امن کی فضا قائم ہوسکے۔روندر رینہ نے مزید بتایا کہ ’بہوری کدل سری نگر میں دہشت گردوں نے ایک عام شہری محمد ابراہیم خان کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا جو انسانیت سوز ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘۔بی جے پی صدر نے بتایا کہ مہلوک شہری اپنے عیال کی کفالت کی خاطر کام میں مصروف تھا کہ اْس پر گولیاں چلائیں گئیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔انہوں نے کہاکہ چونکہ سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف حالیہ ایام کے دوران متعدد کامیاب آپریشن کئے جس وجہ سے پاکستان اور ملک دشمن عناصر ذہنی کوفت کا شکار ہو کرعام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ امن و قانون کی صورتحال کو درہم برہم کیا جاسکے۔بھاجپا صدر کے مطابق ’رات کی تاریکی میں ایک عام شہری پر فائرنگ کرنا کون سی بہادری ہے‘۔روندر رینہ نے بتایا کہ پچھلے 30برسوں کے دوران پاکستان نے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کا قتل کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا اور اْنہیں بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا