تازہ ہلاکتوں کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت

0
0

سیکورٹی فورسز نے ناکوں پر لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا
یواین آئی

سرینگر؍؍تازہ شہری ہلاکتوں کے پیش نظر سری نگر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی بند وبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز نے ناکوں پر لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا ہے۔بتادیں کہ سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں اتوار کی شام نامعلوم بندوق براداروں نے ایک پولیس اہلکار کو گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا جبکہ پیر کی شام سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں مشتبہ جنگجوؤں نے ایک سیلز مین کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی بند وبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی اہم اور حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا دئے ہیں اور وہاں مشکوک نظر آنے ولی مسافر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، آٹو رکشا وغیرہ کو روکا جاتا تھا اور ان کی تلاشی کی جاتی تھی اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی کی جاتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روکا جاتا تھا اور ان کی جامہ تلاشی بھی کی جاتی تھی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جاتے تھے۔موصوف نامہ نگار نے کہا کہ جن گاڑیوں میں زیادہ مسافر سوار ہوتے تھے ان سے مسافروں کو نیچے اتارا جاتا تھا اور ان مسافروں کی جامہ تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کئے جاتے تھے۔بتادیں کہ گذشتہ ماہ کے اوائل میں بھی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے بعد سری نگر کے قرب وجوار میں سیکورٹی بند وبست کو سخت کر دیا گیا تھا تاہم بعد میں حالات میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی طرف سے گاڑیوں اور لوگوں کی تلاشی کرنے کا سلسلہ تھم گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ انگریزی روز نامہ ’دی ٹیلی گراف‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت نے وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر میں پیرا ملٹری فورسز کی 50 اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے‘۔رپورٹ میں مرکزی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا تھا: ’وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے تناظر میں سیکورٹی صورتحال انتہائی چلینجنگ ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کو امن و قانون کی بحالی کو یقینی بنانے اور انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مدد کرنے کرنے کے لئے یونین ٹریٹری میں پیرا ملٹری فورسز کی 50 اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا جا رہا ہے‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا