اکولہ سیشن عدالت میں آئندہ سماعت کے لئے ۸ فروری کی تاریخ مقرر
ےو اےن اےن
ممبئی دہشت گردی کے الزام میں پوسد سے گرفتار کئے گئے عبدالملک کا مقدمہ جوکہ اکولہ سیشن عدالت میں زیر سماعت ہے آج یہاں عدالت میں استغاثہ کی جا نب سے ناگپور جے۔ ایم۔ایف۔سی کورٹ کے جج شری منتھ دوارکا داس چکر کو عدالت میں پیش کیا گیا ،جن کے پاس ناگپور میں 164 سی آر پی سی کے تحت بیان درج ہوا تھا ،جج چکر صاحب نے اپنی گواہی میں عدالت کے رو برو عبد الملک سے متعلق معلومات کا خلاصہ کیا۔اس بات اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے اور بے گناہ نوجوانوں کی پیروی کرنے والی تنظیم ،جمعیة علماءمہاراشٹر کے صدر مولانا ندیم صدیقی نے دی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عدالت میں پیش کر دہ گواہ جے۔ایم۔ایف۔ سی ناگپور کے جج سے ہمارے وکلاءنے جرح کی ہے اور کیس سے متعلق ان تمام نکات پر تکنیکی بنیادوں پر کئی سوالات کیا مثلا جب آپ کے پاس سی آر پی سی کے تحت عبد الملک کا بیان درج ہوا تھا تو اس وقت آپ کی جا نب سے کیا کیا اقدامات کئے گئے تھے ،اور عبد الملک نے کیس سے متعلق کن کن باتوں کا اقرار کیا تھا،کو ن سے گواہوں کی بنیاد پر کیس درج کیا گیا تھا اس جیسے دیگر نکات کے خلاصہ کے بعد عدالت نے اگلی سماعت کے لئے ۸? فروری کی تاریخ مقرر کی ہے ،جمعیة علماءمہا راشٹر کی جا نب سے اس کیس کی پیروی ایڈوکیٹ دلدار خان اورایڈوکیٹ صدیق شیخ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ۵۲ستمبر ۵۱۰۲ کو پوسد شہر میں چھرہ زنی کی ایک واردات کے الزام میں عبد الملک و دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جسے بعد میں دہشت گردانہ کارروائی سے جوڑدیا گیا اور اس پر یو اے پی اے کی ۰۲،۸۱ اور انڈین پینل کوڈ کی دفعہ ۷۰۳کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا۔دفاع کے مطابق اس کے مقدمے کی سماعت ابتدائ میں ناگپور کے عدالت میں جاری تھی، کہ ۶۲اگست ۶۱۰۲ کو ایک خصوصی سرکیولر کے ذریعے اسے اکولہ کی خصوصی عدالت میں منتقل کردیا گیا تھا۔اسکے بعد سے اکولہ عدالت میں اس مقدمہ کی سماعت شروع ہو ئی اور سرکاری وکیل کی جا نب سے یکے بعد دیگرے گواہان کو پیش کیا جا رہا ہے،جن کے بیا نات سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس مقدمہ میں سازش کے تحت عبد الملک و دیگر کو پھنسایا گیا ہے اور اسکے لئے فرضی گواہان و غیرہ پولیس اہلکاروں کی جا نب سے سے تیار کئے گئے ہیں۔