’دشمن نے کشمیر کو ہمیشہ بھارت کے تصور پر ضرب لگانے کے لیے استعمال کیا ہے: جی او سی ڈی پی پانڈے

0
0

کشمیری عوام اور بھارتی فوج روح اور جان سے ایک ساتھ ہیں، نوجوان ہوشیار رہیں اور گمراہ ہونے سے بچیں
شالٹینگ کی فتح مستقبل کا اشارہ ہے ،اس کہانی کو دہرانا ناگزیر بن گیا تھا تاکہ نوجوانوں کو یہ سمجھ آئے کہ انکے آباؤ اجداد نے کیا برداشت کیا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍15 کور کے جنرل آفیسر ان کمانڈ (جی او سی) ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کشمیر کو ہمیشہ ہندوستان کے خیال پر حملہ کرنے کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے تاہم اس طرح کے ناپاک عزائم کو فوج اور کشمیری لوگوں نے مل کر ناکام بنادئے۔شالٹینگ کی تاریخی جنگ کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پانڈے نے کہا کہ کشمیر کو ہمیشہ ہندوستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے اور پڑوسی ملک کی طرف سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شالٹینگ جنگ پہلا فوجی آپریشن تھا جو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوا اور کشمیریوں کی حمایت کے بغیر یہ فتح ناممکن تھی تاہم انہوں نے کہا کہ اسے بریگیڈیئر ایل پی سائیں نے 75 سال پہلے مکمل طور پر انجام دیا تھا اور یہ آزاد ہندوستان کا سب سے اہم ہوائی لینڈڈ آپریشن تھا۔اںکا مزید کہنا تھا کہ اس آپریشن کی کامیابی کشمیری آبادی کے وجود اور بہادری کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری آبادی نے بارہمولہ، مظفرآباد اور اس سے آگے پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی لوٹ مار کو دیکھنے کے بعد بھارتی فوج کا ساتھ دیا اور ہمیں فتح دلائی۔کے این ایس نمائندے کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ کشمیر کے لوگوں اور ہندوستانی فوج کی مشترکہ طور پر حاصل کی گئی فتح تھی اور جہاں ہم آج کھڑے ہیں اس کہانی کو 75 سال بعد دہرانا ضروری ہے۔مسٹر پانڈے نے کہا کہ ہندوستانی فوج اور کشمیری عوام ایک ساتھ ہیں اور یہ 75 سال پہلے کی بات ہے کہ یہ سفر جموں و کشمیر کے ہندوستان کے ساتھ الحاق کے حتمی اعلان کے بعد شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے یہ سفر جاری ہے جس میں 1965، 1971، 1999 کارگل جنگ وغیرہ شامل ہے اور پچھلے 30 سالوں میں دشمن نے ہمارے خلاف آپریشن اور سازشیں کرنے کی قسم کھائی ہیلیکن کشمیر کے لوگ اور ہندوستانی فوج نے مل کر یہ لڑائی لڑی ہے اور ہمیشہ فتح یاب ہوئے ہیں۔ جنرل آفیسر ان کمانڈ نے پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کشمیر کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور انہیں تباہ کرنے کے لیے تمام پلیٹ فارمز کا استعمال کرے گا کیونکہ کشمیر کو ہمیشہ بھارت کے تصور پر ضرب لگانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے جبکہ شالٹینگ کی فتح مستقبل کا اشارہ ہے کہ یہ بندھن کبھی نہیں ٹوٹے گا اور اسی لیے شالٹینگ کے دن کی کہانی کو دوبارہ بیان کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ شالٹینگ آپریشن آج کے نوجوانوں کے لیے ایک سنگین یاد دہانی ہے جنہیں تاریخ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کے آباؤ اجداد نے کیا برداشت کیا،‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا