راجوری میں غیر قانونی کان کنی بدستور جاری، مائننگ مافیا کا دبدبہ اور انتظامیہ بے بس

0
0

رات کے عمل میں چوروں کی طرح غیرقانونی مائننگ کا سلسلہ جاری
عمرارشدملک

راجوری ؍؍ایک طرف حکومت کان کنی کو قانونی طور پر شروع کرنے کے لئے عوامی دربار کا انعقاد کررہی ہے تاکہ کان کنی کی چوری کو روکا جاسکے اور حکومت کو رائلٹی کی شکل میں رقومات وصول ہوسکے لیکن ضلع راجوری میں کان کنی بلاکس کے الاٹمنٹ کے بعد بھی کان کنی مافیا سے جوڑے لوگ ندی نالوں میں چوری چوری کھدائی کرنے میں لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راجوری میں غیرقانونی کان کنی کا عمل بدستور جاری ہے اور اس میں شامل لوگ سرعام ندی نالوں کی تباہی کر رہے ہیں جس سے ماحولیات پر بھی کافی فرق پڑ رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے کان کنی کو قانون طور پر شروع کرنے کا عمل تیز ہوتا جارہا ہے تو وہیں کان کنی مافیا چوروں کی طرح رات کے اندھیرے میں جے سی بی کی مدد سے کھدائی کر کے پتھروں کی چوری کر رہے ہیں۔ ہر رات راجوری کے ڈاہنگری، چٹیاری، چنگس میں کریشیر والے غیرقانونی طور پر کھدائی کر کے میٹریل کی چوری کرتے ہیں اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ کان کنی پر پابندی کے باوجود بھی راجوری کے کیشیروں پر ریت بجری کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور یہاں تک کہ کریشیروں پر لوگوں سے رائیلٹی بھی وصول کی جارہی ہے جبکہ ابھی تک حکومت کی طرف رائیلٹی شروع نہیں کی گئی ہے۔ ڈی ایم او راجوری اکثر رات کو شاپے مارنے کے لئے جاتے ہیں لیکن مائننگ مافیا کا نیٹ ورک کافی تیز ہے اور ڈی ایم او کے موقع پر پہنچنے سے قبل ہی ندی نالوں سے گاڑیوں اور مشینوں کو غائب کر دیا جاتا ہے اس لئے انتظامیہ کو چاہیے کہ پولیس کو بھی اختیارات دئیے جائیں تاکہ وہ بھی ان کان کنی مافیا پر شکنجہ کس سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا