خواتین میں دینی شعور اصلاح معاشرہ کے لئے کارگر : عالمات وفاضلات

0
0

زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ رضائے مصطفٰے درآبہ منعقدہ اصلاح معاشرہ کانفرنس میں خواتین اسلام کی بھر پور شرکت

منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍ملک مارکیٹ درآبہ میں زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ رضائے مصطفی جامع مسجد محمدی زیر قیادت حافظ اعجاز عالم ملک ناظم اعلیٰ وامام وخطیب مدرسہ اسلامیہ رضائے مصطفی جامع مسجد محمدی درآبہ زیر نگرانی طاہرہ تبسم سرپنچ حلقہ پنچایت بفلیاز بی درآبہ میں پہلی بار اصلاح معاشرہ کانفرنس برائے خواتین منعقد کی گئی جس میں درآبہ ومضافات کی خواتین نے بھر پور شرکت کی خطہ پیر پنچال کے مختلف مقامات سے آئی عالمات وفاضلات نے صحت کلام کے ساتھ تلاوت قرآن مجید فرقان حمید اور نعت ہائے سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم سے سامعات کو محظوظ کرکے دادوتحسین حاصل کی وہیں۔ عالمہ فاضلہ سلمہ خاتون امجدی پرنسپل جامعہ فاطمتہ الزہرا ڈینگلہ پونچھ نے اپنے بیانات میں امہات المؤمنین کے نقوش راہ پر چلنے کی تلقین کی اور خواتین اسلام کو اسلاف کی یادگار کی بقاء کے لئے سیرت وکردار پابند تقویٰ وطہارت اور تزکیہ نفس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔اس ضمن میں محترمہ عالمہ فاضلہ سیّدہ یاسمین غوثیہ امجدی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ خواتین میں دینی شعور اصلاح معاشرہ کے لئے کارگر ثابت ہوتا ہے جب تک خواتین اسلام طاعت الہٰی واتباع رسول سے سرشار ہو کرشعار اسلام کی قدرومنزلت سے آشنا نہ ہوں گی تب تک انھیں حقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی میں کامیابی وکامرانی حاصل ہونا ناممکن ہے۔ عصر حاضر میں خواتین پردہ میں ملبوس رہیں اپنی عزت وعفت کا تحفظ یقینی بنائیں ۔عریانیت فرنگی لباس چغلخوری بے راہ روی شوہر نامدار کی نافرمانی جھوٹ وکذب بیانی الزمات وبہتان سے اجتناب کریں اور معاشرہ سوسائٹی کو پاکیزہ افکار واعمال کا سرمایہ پیش کریں۔ بالخصوص پنجگانہ نمازوں کے ادائیگی پر دانشمندانہ کردار ادا کریں۔ طاہرہ تبسم سرپنچ حلقہ پنچایت بفلیاز بی نے اپنے خطاب میں مسلم خواتین کے نام ایک اہم پیغام میں کہا کہ اصلاح معاشرہ کی خاطر ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھیں ۔خطہ پیر پنچال خاص کر بلاک بفلیاز وپنج سراں میں خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کانفرنس میں نظامت کے فرائض نقیبہ اہلسنت قاریہ عالمہ ساجدہ انجم امجدی نے بحسن وخوبی سرانجام دیے کانفرنس صلوٰۃ وسلام ودعائیہ کلمات پر اختتام پذیر ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا