نواپاچی میں ہندوستانی فوج کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

0
0

شائقین نے ایونٹ کے انعقاد پر ہندوستانی فوج کی کوششوں کو بے حد سراہا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍امن کو فروغ دینے اور خطے میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لییفوج ضلع کشتواڑ کے ناواپاچی میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔واضح رہے ہندوستانی فوج دور دراز کے علاقوں میں بھی نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر کے ان کی مدد کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے آپ کو جانچنے اور کھیلوں کی صلاحیتوں کو پہچان سکیں۔ مڑواہ والی بال لیگ کا آغاز پولیس اور انڈین آرمی کے درمیان افتتاحی دوستانہ میچ سے ہواجس میں کھلاڑیوں نے مسابقتی جذبے کا مظاہرہ کیا جو واقعی غیر معمولی تھا۔ وہیںہندوستانی فوج کے عہدیداروں نے شرکاء کو اعلیٰ ترین معیار کے زبردست عزم کا مظاہرہ کرنے پر سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے تمام ایونٹس میں مشق کریں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ ٹورنامنٹ میں موجود شائقین نے اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد پر ہندوستانی فوج کی کوششوں کو بے حد سراہا جس سے گاؤں کی آبادی اور ہندوستانی فوج کے درمیان دوستی اور اعتماد کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا