ریاسی پولیس نے دو لاپتہ لڑکیاں خاندانوں سے ملائیں

0
0

عوام اور اہل خانہ نے ریاسی پولیس کی بروقت کاروائی پر سراہنا کی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ضلع ریاسی کے چنہ چسانہ کے محمد حنیف ولد اکبر علی نے پولیس اسٹیشن چسانہ میں رپورٹ دی کہ اس کی 18 سالہ بیٹی گھر سے لاپتہ ہے جس پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ چسانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی۔وہیںلواحقین، رشتہ داروں اور دوستوں سے پوچھ گچھ سے لاپتہ لڑکی کے بارے میں کافی سراغ مل گئے اور اسی کے مطابق پولیس کے ذرائع کو متحرک کر دیا گیا۔دریں اثناء محتاط ٹریک فالونگ اور مسلسل مصروف کوششوں کے بعد، لاپتہ لڑکی کو کشمیر جاتے ہوئے روک لیا گیا۔تاہم پولیس سٹیشن میں رپورٹ کرنے کے چار گھنٹے میں لڑکی کو خاندان سے ملا دیا گیا ہے۔یہاںایک اور واقعہ میں تھانہ چسانہ کی پولیس ٹیم نے راجوری سے ملحقہ ضلع ریاسی کے خواصعلاقے سے ایک اور لاپتہ لڑکی کا سراغ لگایا اور اسے خاندان سے ملایا۔تفصیلات کے مطابق تلی کے منیر حسین نے تھانہ چسانہ میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جس پرپولیس کی ٹیم سرتوڑ کوششوں کے بعد لاپتہ لڑکی کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی۔وہیں تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد لڑکی کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں چسانہ کے لوگوں نے بالعموم اور اہل خانہ نے خاص طور پر ریاسی پولیس کی بروقت کاروائی پر سراہنا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا