ہندوستانی فوج کی طرف سے نوجوانوں کے لیے انٹر ولیج دنگل چیمپیئن شپ کا انعقاد

0
0

راجوری کے گگروٹ کے مقامی معززین نے فوج کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ضلع راجوری کے گگروٹ میں ہندوستانی فوج نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور دور دراز علاقوں کے نوجوانوں میں گاؤں کے روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے میںانٹر ولیج دنگل چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔وہیں چیمپئن شپ میں مختلف ویٹ کیٹیگریز کے پہلوانوں نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔واضح رہے مقابلے کا انعقاد آپریشن سدبھاونا کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول گگروٹ میں کیا گیا جس میں گگروٹ اور ملحقہ دیہات کے شائقین نے زبردست جوش و خروش دیکھا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی نے فاتحین اور رنرز اپ کو انعامات سے نوازا اور تمام شرکاء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایونٹ میں شرکت کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ اس دوران مقامی معززین، سرپنچوں اور پنچوں نے مقامی روایتی کھیلوں کے مقابلوں کو فروغ دینے کے اس شاندار اقدام کے لیے ہندوستانی فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا