سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر بی جے پی راجوری نے رن فار یونٹی کا انعقاد کیا

0
0

شیراز چوہدری

راجوری ؍؍ پورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع راجوری میں بھی آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش منایا گیا۔ اس موقع پر الگ الگ جگہوں پر تقریب کا انعقاد کیا گیا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اسی سلسلہ میں ’لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع راجوری کے صدر رجندر گپتا نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر بھارتی جنتا پارٹی راجوری اکائی کی طرف سے ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ اور ایک مضبوط شخص کو خراج عقیدت پیش کی گئی اور اس دن پر قومی ایکتا اور حب الوطنی کو لے کر حلف لیا اور اس کے بعد بھارتی جنتا پارٹی کی طرف سے قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے ایک دوڑ کا انعقاد کیا گیا ۔یہ دوڑ بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع راجوری کے دفتر سے شروع ہوئی اور منی سپورٹس سٹیڈیم راجوری میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوڑ میں بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ووید گپتا ،دنیش شرما، بھارت بھوشن وئید، یوگیش شرما، کوشل گپتا کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لیڈر اور ورکر بھی موجود رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا