کوورنا ٹیکہ کاری مہم نے 106 کروڑ کے اعداد و شمار کو عبور کیا

0
0

نئی دہلی،// پورے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 68 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مجموعی طور پر ٹیکہ کاری کے اعداد و شمار 106 کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 68 لاکھ 4 ہزار 806 کورونا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ آج صبح 7 بجے تک کل 106 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار 335 ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔
وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12830 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 59 ہزار 272 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.46 فیصد ہے۔ دریں اثناء 14607 افراد اکورونا س صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار 842 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ 35 ہزار 142 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 60 کروڑ 83 لاکھ 19 ہزار 915 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا