کھیلوں کے ذریعے ہم اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو مزید بڑھا سکتے ہیں: راجن کمار ایگزیکٹو ڈائریکٹر، این ایچ پی سی

0
0

این ایچ پی سی کے زیر اہتمام سمیل پور میں ایتھلیٹکس ٹورنمنٹ کا انعقاد ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، راجن کمار نے کیا افتتاح
لازوال ڈیسک
جموں// این ایچ پی سی ایتھلیٹکس ٹورنمنٹ کا انعقادیہاں این ایچ پی سی ریجنل آفس، جموں کے ذریعے پریم ناتھ ڈوگرا اسپورٹس گراؤنڈ، سمیل پور میں کیا جا رہا ہے۔وہیں راجن کمار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے آج یہاں اس ٹورنمنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔وہیںاس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے راجن کمار نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہم اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور کھیلوں کے ذریعے ایک بہتر ورک کلچر تیار کر سکتے ہیں۔وہیں اس ٹورنمنٹ میںجموں و کشمیر، ہماچل پردیش، سکم، آسام، مغربی بنگال، اروناچل پردیش، ہریانہ اور ملک کے دیگر مقامات پر واقع این ایچ پی سی پاور اسٹیشنوں/ پروجیکٹوں کے ملازمین نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ۔جبکہ ان مقابلوں کے فاتحین پاور سیکٹر اسپورٹس ٹورنمنٹ کے زیر اہتمام ایتھلیٹکس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا