جموں کے لوگ جنگی یادگار بلیدان ستھمب کا دور کر سکتے ہیںـ : بلدیو سنگھ بلوریہ

0
0

کہا فوج نے وہاں پر جو پابندیاں لگائی تھیں وہ ہٹا دی گئی ہیں
لازوال ڈیسک
جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے سابق چیئرمین اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بلدیو سنگھ بلوریا نے جموں کے لوگوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے کہ اب انہیں باہو کے علاقے میں واقع جنگی یادگار "بلیدان ستھمب” جانے کے لیے کسی قسم کی اجازت نہیں لینی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے وہاں پر جو پابندیاں لگائی تھیں وہ ہٹا دی گئی ہیں۔ اب کوئی بھی عام شہری بغیر کسی پابندی کے کسی بھی وقت بلیدان ستمب کا دورہ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرسکتا ہے اور ان کی بہادری کو یاد کرسکتا ہے۔وہیں اس سلسلہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بلوریہ نے کہا کہ کچھ دن پہلے جے ایم سی کے میئر چندر موہن گپتا نے 26 آر ٹی بریگیڈ کے بریگیڈر این آر پانڈے کے ساتھ بلیدان ستمبھ کا دورہ کیا تھا۔ جس میں بلیدان ستمبھ کو عام لوگوں کے لیے کھولنے پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور جموں میونسپل کارپوریشن کے درمیان بلیدان استمبھ کے حوالے سے ایک مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہونے جا رہے ہیں جس کے بعد بلیدان استمبھ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری جموں میونسپل کارپوریشن پر عائد کی جائے گی اور اسے بطور ایک ترقی یافتہ ادارہ بنایا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا