میئر نے جموں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

0
0

عوامی مقامات کیلئے تین سو کوڑے دان تقسیم کئے
لازوال ڈیسک
جموں//جموں کے شہریوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے چندر موہن گپتا، میئر جموں میونسپل کارپوریشن نے آج یہاں جموں شہر کے مختلف علاقوں کا ایک وسیع دورہ کیا۔ وہیں اس موقع پر انہوںنے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ دکانداروں سے بھی ملاقات کی، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ سے متعلق ان کے مطالبات سنے اور تقریباً تین سو جڑواں کوڑے دان بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے میئر نے بتایا کہ تمام کونسلر جے ایم سی کے آفسیران، اہلکاروں کے ساتھ مل کر شہر کے تمام وارڈوں میں جموں کے لوگوں کو خاص طور پر مذہب، ذات اور نسل سے بالاتر ہو کر بہتر شہری اور ترقیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔وہیں موتی بازار ایسوسی ایشن کے صدر نے دیگر دکانداروں کی جانب سے میئر، متعلقہ کونسلر اور جے ایم سی کے اسٹاف ممبران کا ان کے علاقوں کا دورہ کرنے اور ان کے مسائل سننے پر بہت شکریہ ادا کیا اور یہ بھی یقین دلایا کہ وہ جے ایم سی کے عملے کو برقرار رکھنے میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا