حکومت ریاستوں کے ساتھ مل کر ساحلی سلامتی کو مضبوط کرے گی: امیت شاہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ حکومت ساحلی سلامتی سے متعلق چیلنجوں کا جائزہ لے رہی ہے اور ریاستوں کے ساتھ مل کر اسے مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔مسٹر شاہ نے جمعرات کو یہاں وزارت داخلہ کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ساحلی سلامتی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے رہنما خطوط کے مطابق سرحدی انتظام کے محکمے، وزارت داخلہ کی طرف سے گزشتہ چند سالوں میں ساحلی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بہت سے کام کیے گئے ہیں اور ان میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ ساحلی سلامتی میں درپیش چیلنجوں کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔ میٹنگ میں دی گئی تجاویز کے پیش نظر تمام ریاستوں کے ساتھ مل کر ساحلی سلامتی کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ پہلی بار ہندوستان کے تمام جزیروں کا سروے کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر کئی اہم فیصلے کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ساحلی سلامتی میں متعدد وزارتوں اور ایجنسیوں کا کردار ہے، جنہیں باہمی رابطوں کے ذریعے مضبوط بنایا جائے گا اور جلد ہی وزیراعظم کی زیر صدارت تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا