کووڈ پروٹوکول سے متعلق رہنماہدایات 30نومبر تک نافذ رہیں گی

0
0

نئی دہلی،//مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ وبا سے نپٹنے کے لئے پورے ملک میں جاری مہم کے تحت کووڈ پروٹوکول سے متعلق رہنما ہدایات کی مدت میں 30نومبر تک توسیع کردی ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے جمعرات کو جاری ایک آرڈر میں کہاکہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005کے تحت حاصل حقوق کا استعمال کرتے ہوئے وزارت کے 28ستمبر کو جاری ہدایت کی مدت میں 30نومبر تک توسیع کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس ہدایت کے مطابق مرکزی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی طرف سے 21ستمبر کو کووڈ وبا سے نپٹنے کے لئے جاری رہنما ہدایات پر تمام ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام ریاستوں کو آئندہ 30نومبر تک عمل یقینی بنانا ہوگا۔
ان رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام اہل وطن کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے انفیکشن پر لگام لگانے کے لئے تمام اقدامات اور احتیاط پر عمل اختیار کرنا ہوگا۔ ان اقدامات میں خاص طورپر ماسک پہننا، دو گزکی دوری قائم رکھنا اور باقاعدہ طورپر ہاتھ اور چہرے کو بار بار دھونا شامل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا