کلساں تا ملکاں محلہ تارہ گڑھ سڑک کی تعمیر جلد مکمل کی جائے:بشیر احمد

0
0

ڈھائی سو میٹر سڑک کے کام کے آغاز پر عوام نے کیا خوشی کا اظہار
ریاض ملک

منڈی؍؍ منڈی کے گاوں اڑائی پنچائیت اڑائی ملکاں کے متعدد محلہ جات ابھی بھی سڑک کی سہولیات سے محروم ہیں۔جن میں تارہ گڑھ بانڈیاں، بٹنگیاں،تھب، نلاّ، گناہاری، سلطان نگر،لوہن والا، سکی کھیت محلہ ملکاں محلہ منگرالاں ،محلہ چوہانہ ،عیسا والی ،وغیرہ ابھی سڑک سے محروم ہیں ۔اگر چہ محلہ ملکاں کھیت تک زمین کھدائی کردی گئی ہے۔لیکن اس کی تعمیر ابھی باقی ہے۔ جس پر قریب 250میٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیاگیا۔جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیاہے۔ اس حوالے سے سماجی کارکن بشیر احمد ملک نے ’لازوال‘ سے بات کرتے ہوے کہاکہ سرپنچ محمد اسلم ملک کی نگرانی اور محنتوں سے بہت سارے ترقیاتی کام ہوے ہیں۔ جن میں مین روڈ سے موریاں جبڑی تک سڑک کھدوائی بھی ہوچکی ہے۔ اور کلساں تا ملکاں محلہ کھیت تک بھی سڑک کی کھدوائی ہوچکی ہے۔ جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آج جبکہ کلساں تا ملکاں محلہ کھیت تک سڑک پر ڈھائی سو میٹر سڑک پر تعمیر کا کام شروع کیاگیاہے۔ جس پر کنکرہ تک بیچھانے کا کام کیاجایگا۔ جو ناکافی ہے۔ انہوں نے اس کام کی شروعات پر محکمہ کے ساتھ ساتھ سرپنچ محمد اسلم ملک کا بھی شکریہ اداکیاہے۔ اور یہ گزارش کی ہے کہ آئیندہ بھی اسی طرح اس عوام کو سڑک کی سہولیات فراہم کئے جانے کو لیکر اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔اس موقع پر روشن دین ملک ،ممبرنچائیت محمد شبیر منگرال ودیگران شامل رہے۔اور کام کی شروعات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے آگے تمام محلہ جات تک سڑک نکالے جانے کی ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا