سینٹرل یونیورسٹی جموں کا نام بریگیڈئر راجندر سنگھ سے منسوب کیاجائے:منجیت سنگھ

0
0

بریگیڈئر راجندر سنگھ کی حیات پر اسکولی نصاب میں سبق شامل کرنے کا مطالبہ
جموں ، اکتوبر27:اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹرل یونیورسٹی جموں کا نام بریگیڈئر راجندر سنگھ کے نام سے رکھاجائے جنہوں نے جموں وکشمیرمیں سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے قوم کے لئے عظیم قربانی دی۔ منجیت سنگھ ضلع سانبہ کے آر ایس پورہ میں بریگیڈئر راجندر سنگھ کے آبائی گاؤں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ، جس کا اہتمام بہادر بریگیڈئر کی خدمات کو یاد کرنے کے لئے کیاگیاتھا، جس دوران آرمی افسر کو گلہائے عقیدت پیش کیاگیا۔ منجیت سنگھ نے مطالبہ کیاکہ سینٹرل یونیورسٹی وجے پور میں ہے، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ بریگیڈئر راجندر سنگھ پر اِس کا نام رکھاجائے ۔ بریگیڈئر راجندر سنگھ کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ بریگیڈئر راجندر نے سرفہرست رہ کر انڈین آرمی اہلکاروں کی قیادت کی اور آخری سانس تک بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔ یہی وجہ تھی کہ جموں وکشمیر کی سرحدیں محفوظ ہوئیں اور قبائلیوں کا موثر دفاع کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ انڈین آرمی کے بہادروں خاص کر بریگیڈئر راجندر سنگھ کی حیات وخدمات متعلق اسکولی نصاب میں بچوں کو سبق پڑھایاجانا چاہئے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا