نیشنل ڈیولپمنٹ فائونڈیشن کی جانب سے جاری تربیتی ورکشاپ سے خطاب
لازوال ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر میں اسکول سے باہر بچوں کی شناخت اور مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے تالاش ایپ جلد ہی شروع کی جائے گی۔ وہیں ان باتوں کا اظہارڈائریکٹر سماگرا شکشھا، جموں و کشمیر انجنیئر دیپ راج کنھیتھیا نے نیشنل ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے یونیسیف کے اشتراک سے اور ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں اور ڈائریکٹوریٹ آف سماگرا شکشا کے اشتراک سے ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کے تحت ہوم بیسڈ لرننگ ،ایچ بی ایل پر دو روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں کہی۔جبکہ ڈائرکٹر سماگرا شکشھا آج کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ وہیں اس موقع پر محترمہ جسویندر کور کوآرڈینیٹر ای سی سی ای، ڈاکٹر سریتہ شرما اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر ای سی سی ای اور محترمہ ایشا بالی، پی او ایجوکیشن این ڈی ایف ریسورس پرسن تھیں۔وہیں این ڈی ایف کی جانب سے جاری اس تربیتی پروگرام کے دوران تقریباً 60 ایجوکیشن والنٹئر کو تربیت دی گئی۔ اس موقع پر راجیو کھجوریہ صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن نے آر ٹی ای ایکٹ 2009 اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی روشنی میں ای سی سی ای پر تبادلہ خیال کیا ۔وہیں انجنیئر دیپ راج کنیتھیا ڈائرکٹر سماگرا شکشھا نے نیشنل ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اور یونیسیف کی کوششوں کی تعریف کی اور ان سے کہا کہ وہ بغیر کسی فرق کے ای سی سی ای پر کام جاری رکھیں۔