معذور امیت کمار نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی

0
0

محکمہ صحت اور کیئر انڈیا ٹیم کی مدد سے امیت کے گھر پر ویکسین دی گئی
کھگڑیا، //کووڈ ویکسینیشن مہم مسلسل جاری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ضلع میں ایک بھی شخص ویکسین سے محروم نہ رہے اور جلد از جلد لوگوں کی صد فیصد ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔ اس دوران اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ کسی بھی شخص کو ویکسین لینے میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام لوگوں کو باآسانی ویکسین لگائی جا سکے۔ اس کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ کیئر انڈیا کی ٹیم بھی لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے قدم بہ قدم کام کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں محکمہ صحت اور کیئر انڈیا کی مشترکہ ویکسینیشن موبائل ٹیم بدھ کو کھگڑیا کے شہری پی ایچ سی کے تحت وشوناتھ گاؤں پہنچی۔ جہاں جسمانی اور ذہنی طور پر معذور امیت کمار والد موہن پرساد کو، کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ امیت کی جسمانی تکلیف کی وجہ سے ابھی تک ویکسینیشن نہیں ہو سکی تھی۔ اس موقع پر امیت کے والد اور ان کے خاندان کے افراد نے محکمہ صحت اور کیئر انڈیا ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ویکسینیشن موبائل ٹیم کے اس قدم کی ستائش کی۔ لواحقین نے بتایا کہ اگر حکومت اور محکمہ کی جانب سے ویکسینیشن موبائل ٹیم کی سہولت بحال نہ کی گئی ہوتی تو شاید امیت کو ٹیکہ نہیں لگ پاتا۔ اس کام کے لیے ہم لوگ حکومت کے ساتھ مقامی محکمہ صحت اور کیئر انڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ویکسینیشن ٹیم میں مقامی آشا کارکنان، بشمول کیئر انڈیا کی بلاک منیجر رینوکا کماری، سی سی سی گلشن کمار، اے این ایم سمالا سمن شامل تھیں۔
ہر فرد کو نشان زد کرکے ویکسین لگائی جارہی ہے:ابھینندن آنند، ڈی ٹی ایل، کیئر انڈیا نے بتایاکہ ”لوگوں کی جلد از جلد صد فیصد ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ اس کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم چلا کر، کسی بھی وجہ سے جن لوگوں کو اب تک ویکسین نہیں لگائی گئی، ان کو نشان زد کر کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ تاکہ کسی بھی حالت میں ایک بھی شخص ویکسین سے محروم نہ رہے اور تمام لوگوں کی ویکسینیشن کو جلد از جلد آسانی سے یقینی بنایا جائے۔ جسمانی اور ذہنی تکلیف کی وجہ سے ویکسین سے محروم رہ گئے، امیت کمار کے بارے میں اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ان کے گھر ویکسینیشن موبائل ٹیم کو روانہ کیا گیا اور ویکسین دی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر افراد کی بھی باقاعدہ نشاندہی کی جا رہی ہے۔
آنگن باڑی اور آشا کارکنان کی مدد لی جارہی ہے:ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر دیوانندن پاسوان نے بتایا کہ ضلع کے تمام بلاکوں میں مہم چلا کر کسی بھی وجہ سے ویکسین سے محروم رہنے والے لوگوں کی نشان دہی کی جارہی ہے۔ یہ کام متعلقہ علاقے کی آنگن باڑی اور آشا کارکنان کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ محروم افراد کی فہرست تیار کرکے انہیں ویکسینیشن کے لیے بھی ترغیب دی جارہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا