ای پی ایف او، جموں نے ایس ٹی پیٹر کے اشتراک سے بیداری سیمینار کا انعقاد کیا

0
0

ممبران کو ای پی ایف ایکٹ کے تحت بنائی گئی اسکیموں اور ان کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ای پی ایف او، جموں نے آج یہاں ایس ٹی پیٹر اسکول کے تعاون سے ایک بیداری سیمینار کا انعقاد کیا۔ وہیں یہ پروگرام پیٹرز ہائی اسکول جموں بی سی روڈ کے احاطے میںکیا گیا۔ اس موقع پر رضوان الدین ریجنل پراویڈنٹ فنڈ کمشنرنے سیمینار میں نے شرکت کی؎ اور ممبران کو ای پی ایف ایکٹ کے تحت بنائی گئی اسکیموں اور ان کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ وہیں اس موقع پر ای پی ایف او کے دیگر عہدیداران پرمود سنگھ، ای او اور محترمہ کنچن نے بھی شرکت کی اور مختلف طریقے سے شرکاء کو ای پی ایف کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔اس دوارن انہوں نے تفصیلات کی اصلاح پی ایف کی منتقلی، یو اے این کی تفصیلات ، کے وائی سی کی بینادی تفصیل ، آن لائن دعوے دائر کرنا،ای نامزدگی ،آن لائن شکایات کا ازالہ اور پی ایف سے متعلق دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ وہیںکارکنوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مذکورہ واٹس ایپ نمبر6006567049 پر پیغام بھیج کر ای پی ایف او، جموں سے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایف آر ، ایس جوسیپ پرنسپل ایس ٹی پیٹر ہائی اسکول ، شاگو چاکو سمیت دیگران نے بھی شمولیت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا