دارالعلوم مدرسہ ہروڑی میں فوج کے زیر اہتمام نعت مقابلے کا انعقاد

0
0

مقابلے کا مقصد طلباء کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا
لازوال ڈیسک
جموں//ضلع رام بن کے دارالعلوم مدرسہ، ہڑوڑی ،باتو میں ہندوستانی فوج کے ذریعہ ایک دوستانہ نعت مقابلہ منعقد کیا گیا۔وہیں اس تقریب میں کل 20 طلباء نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ اس تقریب کا انعقاد طلباء کے درمیان مسابقتی جذبے کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ نوجوان توانائی، ان کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کامیاب رہا ۔وہیں رضاکارانہ طور پر کام کرنے اور شرکاء کے جوش و خروش کے ساتھ پرفارم کرنے کے جذبے کو شائقین نے ان کی کارکردگی پر دل کھول کر تعاون کیا۔وہیں طلباء اور اساتذہ نے اس تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا