میرے خلاف کوئی بھی کارروائی نہ کریں: سمیر وانکھیڑے

0
0

کچھ لوگ مجھے آرین خان معاملے میں غلط طریقے سے پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں
یواین آئی

ممبئی؍؍نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڑے نے مہاراشٹر پولس ڈائرکٹر جنرل سنجے پانڈے کو مکتوب لکھ کر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ انہیں آرین خان معاملے میں غلط طریقے سے پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وانکھیڑے نے یہ مکتوب ایک ایسے وقت میں تحریر کیا ہے جب ممبئی کروز ڈرگس معاملے میں ایک گواہ پربھاکر شیلے نے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر اس بات کا انکشاف کرکے ہلچل مچادی کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی مانگ کی گئی ہے جس میں سے وانکھیڑے کو مبینہ طورپر بڑی رقم دینے کی بات کہی گئی ہے۔اس سے پہلے مختلف میڈیا پلیٹ فارموں پر اتوار کو چلنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ اسی معاملے میں ایک دیگر آزاد گواہ کے پی گوساوی فلم اداکار شاہ رخ خان کے 23 سالہ بیٹے کی رہائی کے لیے ایک بچولیے کاکردار نبھا رہے ہیں۔بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کی رہائی کے لیے مبینہ طورپر 25 کروڑ روپے کی مانگ کی گئی تھی اور یہ سودا 18 کروڑ روپے میں طے ہوا تھا جس میں سے 8 کروڑ روپے سمیر وانکھیڑے کو دیے جانے تھے اور بقیہ رقم دیگر لوگوں کے درمیان تقسیم کی جانی تھی۔پربھاکر شیلے آزاد گواہ گوساوی کے محافظ کے طورپر کام کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ انہوں نے گوساوی اور ایک دیگر فرد سیم کے درمیان ہوئی بات چیت کو سنا۔ اس کے بعد انہوں نے نریمن پوائنٹ پر سیم کو 38 لاکھ روپے دیے۔پربھاکر شیلے نے کہا کہ این سی بی کے افسران نے اس سے 10 عددسادہ کاغذات پر دستخط لیے ہیں۔ گوساوی اور وانکھیڑے نے مبینہ طورپر کہا تھا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ صرف دستخط سے کچھ نہیں ہوگا اور پربھاکر شیلے نے کاغذات پر دستخط کردیے تھے۔ اس کے بعد سے اس نے اپنا فون نمبر بند کردیا اور شولاپور میں اپنے دوست کے گھر چلا گیا۔پربھاکر شیلے نے کہا کہ گوساوی اس کا باس ہے اس لیے اس نے اس کی بات سنی اور یہ سب کیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ گوساوی کے پاس اس کی تنخواہ بقایا ہے۔آزاد گواہ گوساوی کے محافظ پربھاکر شیلے نے 23 اکتوبر کو دستخط شدہ اور آر بی گپتا نوٹری کے ذریعہ بنائے گئے حلف نامے میں انسدادمنشیات جانچ ایجنسی کے بارے میں دعویٰ کیا تھا۔ پربھاکر شیلے نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر کروز جہاز پر چھاپہ ماری کے دوران کی گئی جانچ اور سرگرمیوں کے بارے میں بھی متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ این سی بی نے2 اکتوبر کو گوا جارہے کارڈیلیا کروز پر مبینہ طورپر ڈرگس پارٹی کا انکشاف کیا تھا جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور چند دیگر افراد کو چھاپہ ماری کے دوران گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد سے آرین نے مقامی اور خصوصی عدالت میں دو بار ضمانت کے لیے عرضیاں داخل کیں جنہیں مقامی عدالت نے معاملہ اپنے دائرہ اختیار سے باہر ہونے کے سبب خارج کردیاجب کہ خصوصی عدالت نے یہ کہتے ہوئے کہ ملزم کے ضمانت پر رہا ہونے سے گواہوں پر اثر پڑ سکتا ہے اور جانچ متاثر ہوسکتی ہے، آرین کو ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔آرین کے وکیل کی جانب سے داخل ضمانت کی نئی عرضی پر منگل کو بامبے ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا