ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 98.17 اورکیسز کی شرح 0.51 فیصد

0
0

نئی دہلی،//ملک میں کووڈ کا پھیلاؤ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے کی شرح 98.17 فیصد رہی ہے جبکہ وائرس سے متاثر ہونے کی شرح 0.51 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 لاکھ 40 ہزار 676 کووڈ ویکسین دی گئی ۔
آج صبح 7 بجے تک کووڈ ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 102 کروڑ 10 لاکھ 43 ہزار 258 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران 16479 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ 19 سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 35 لاکھ 48 ہزار 605 ہو گئی ہے۔ بازیابی کی شرح 98.17 فیصد ہے۔
اسی عرصے میں کورونا متاثرین کے 15906 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 72 ہزار 594 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ گزشتہ 235 دنوں میں سب سے کم ہے۔ اور اس کی شرح 0.51 فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 13 لاکھ 40 ہزار 158 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 59 کروڑ 97 لاکھ 71 ہزار 320 ٹسٹ کئے جا چکے ہیں۔
دریں اثنا مرکزی حکومت نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ تہوار کے موسم کے پیش نظر کووڈ پروٹوکول میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔ گنجان جگہوں کی خاص طور پر نگرانی کی جانی چاہیے اور کووڈ ٹسٹنگ باقاعدگی سے جاری رکھا جانا چاہیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا