دوسری سہ ماہی میں جیو کا خالص منافع بڑھ کر3,728 کروڑروپے ہوگیا

0
0

نئی دہلی،//ملک کے معروف صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو کے نیٹ ورک پر ڈاٹا کھپت میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے گذشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے ڈاٹا کھپت 50.9 فیصد بڑھ کر ستمبر سہ ماہی میں 2300 کروڑ جی بی تک پہنچ گئی۔ فی کنکشن ڈاٹا کھپت میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے ہر جیو صارف نے ماہانہ اوسطاً17.6 جی بی ڈاٹا استعمال کیا۔ ریلائنس انڈسٹریز نے سہ ماہی کے نتائج جاری کرتے ہوئے یہ اعدادو شمار پیش کئے۔
اس سلسلے میں ریلائنس جیو کے مالک مکیش امبانی نے کہا”ہماری ڈیجیٹل سروس بزنس۔ جیو، ہندوستان میں براڈبینڈ بازار کی شکل مسلسل بدل رہا ہے اور انڈسٹری کیلئے نئے معیار قائم کررہاہے۔“ جیو فون نیکسٹ کو کمپنی دیوالی سے پہلے بازار میں اتارنا چاہتی ہے۔ جیو فون نیکسٹ کی لانچ ڈیٹ کے بارے میں کمپنی نے اپنا وعدہ دوہراتے ہوئے کہاکہ ریلائنس جیو اور گوگل ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ دیوالی سے پہلے جیو فون کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔
جیو پلیٹ فارمز کوجولائی سے ستمبر2021 کی دوسری سہ ماہی میں 3,728کروڑروپے کا خالص منافع ہوا ہے۔ یہ سال بھر پہلے کے مقابلے 23.5فی صد کی چھلانگ ہے۔ پچھلے سال یعنی مالی سال2020-21 کی دوسری سہ ماہی میں خالص منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 46 فیصدی بڑھ کر 15,479 کروڑروپے ہوگئی۔
ریلیز کے مطابق5جی کی ٹسٹنگ چل رہی ہے اور ابھی تک کے اعداد و شمار کے مطابق بے حد کامیاب ہے۔40لاکھ احاطے جیو فائبر سے کنیکٹ ہوچکے ہیں جبکہ 1کروڑ 60لاکھ احاطوں کے دروازے تک جیو فائبر پہنچ چکا ہے۔ کمپنی اب’کنیکٹڈ وہیکل‘ کے بازار میں بھی بڑے پیمانے پر اترنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس نے کئی دیگر سرکردہ آٹوموبائل کمپنیوں کے ساتھ اس کی شراکت داری ہوچکی ہے۔ خیال رہے کہ ایم جی کار کمپنی کیلئے بھی جیو کنیکٹویٹی سلوشن فراہم کررہا ہے۔
جیو نیٹ ورک پر ہر صارف نے ماہانہ اوسطاً 840 منٹ فون پر بات کی۔مجموعی طور پر دیکھا جائے تو جیو نیٹ ورک کے توسط سے دوسری سہ ماہی کے دوران 1.9 ٹریلین منٹ بات کی گئی۔ جیو کے اوسطاً ریونیو فی یوزر میں ماہانہ یعنی ARPU میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی۔ پہلی سہ ماہی میں جیو کا اوسطاً ریونیو فی یوزر ہر ماہ(ARPU)تقریباً 138.2 روپے تھا جو ستمبر کی سہ ماہی میں 3.7 فیصدی کے اضافہ کے ساتھ 143.6 روپے ہوگیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا