ٹریکٹر ٹرالی یونین کے وفد نے آزاد سے ملاقات کی

0
0

اپنے درپیش مطالبات کو لیکر ایک میمورنڈم پیش کیا
لازوال ڈیسک

جموں//ٹریکٹر ٹرالی یونین جموں و کشمیر کے ایک وفد نے اس کے چیئرمین محمد عارف کی قیادت میں آج یہاں جموں میں سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر غلام نبی آزاد سے ملاقات کی اور انہیں کان کنی کی سرگرمیوں پر پابندیوں کے پیش نظر مشکلات سے آگاہ کیا۔ وہیں وفد نے یونین کے مطالبات کو لیکر میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہم ٹرالی ، ڈمپر اور ٹپر مالکان کو فوری سہولت کی درخواست کرتے ہیں جن کے روزگار جموں میں بلاکس کی الاٹمنٹ میں تاخیر کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ ہمدردانہ رویہ اپنائیں۔وہیں انہوںنے میمورنڈم کے ذریعے یہ بھی بتایا کہ موجودہ کوویڈ وبائی مرض کے پیش نظر اسٹیک ہولڈرز بے روزگاری کی وجہ سے عملی طور پر فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں اور ان کیلئے اضافی صدمہ قرضوں کا خاتمہ ہے جو انہوں نے ٹپر اور ٹرالیوں کی خریداری کیلئے حاصل کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت مالکان اور مزدوروں کی مشکلات کو دیکھے گی اور مہینوں سے جن نازک حالات سے گزر رہی ہے اس سے ان کی مدد کرے گی۔ وہیں سابق وزیر اعلیٰ اور معروف سیاست دان غلام نبی آزاد نے ان کے مطالب کو بغور سماعت کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا